ہالی ووڈ گلوکار ڈریک نے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کر دیا، مختصر ویڈیو وائرل

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈریک نے فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف ظاہر کیا ہو

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ڈریک کے نئے گانے کا مختصر پارٹ ان کی فلم ’فومو‘ کی اسٹریمنگ کے دوران پہلی مرتبہ سنایا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

گانے کا مجموعی انداز ہلکا پھلکا اور موسیقی سے بھرپور ہے، تاہم اسی دوران ڈریک نے ’پرے فار غزہ‘ یعنی ’غزہ کیلئے دعا کرو‘ کے الفاظ شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے۔

ڈریک کے نئے گانے میں غزہ کا ذکر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد عالمی فنکار فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

Load Next Story