رونالڈو کے دفاع پر النصر کے کوچ اور رپورٹر میں تلخ کلامی

رپورٹر کا کہنا تھا کہ پرتگالی اسٹار کی غیر موجودگی میں النصر نے بہتر فٹبال کھیلی اور زیادہ میچز جیتے ہیں

النصر کے کوچ اینج پوسٹیکوگلو اور ایک صحافی کے درمیان کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوال پر تلخ بحث ہوگئی۔

یہ واقعہ ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے افتتاحی میچ میں العین کے ہاتھوں النصر کی 0-4  سے شکست کے بعد پیش آیا۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا رونالڈو کی ٹیم میں موجودگی واقعی النصر کے لیے فائدہ مند ہے؟

رپورٹر کا کہنا تھا کہ پرتگالی اسٹار کی غیر موجودگی میں النصر نے بہتر فٹبال کھیلی اور زیادہ میچز جیتے ہیں۔

پوسٹیکوگلو نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے رونالڈو کا دفاع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں اور رونالڈو سمیت ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جب صحافی نے رونالڈو کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین میچز میں کچھ نہیں کیا تو کوچ نے فوری سوال کیا، ’کچھ نہیں؟ پھر ان کے کتنے گول ہیں؟‘

رونالڈو نے رواں سیزن کے آغاز میں تین میچز میں دو گول کیے تھے تاہم گزشتہ چار میچز میں وہ صرف ایک گول کرسکے ہیں۔

العین کے خلاف میچ میں النصر نے صرف تین شاٹس آن ٹارگٹ کیے جبکہ رونالڈو نے 29 ٹچز کیے۔

Load Next Story