سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اجرا پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری
پابندی کا نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو بھی ارسال
سندھ حکومت نے صوبے میں نئے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی تاحکم ثانی فوری نافذ العمل ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت سے استثنیٰ حاصل کرنے والے لائسنس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو بھی ارسال کردیا۔