سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
سابق پریمیئر لیگ فٹبالر ٹائٹس برامبل کو پاکستان کی مینز سینئر قومی فٹبال ٹیم کا نیا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر برامبل کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلش فٹبال ٹیم کا قیمتی تجربہ پاکستانی ٹیم میں لائیں گے۔
وہ بعد میں ویگن ایتھلیٹک اور پھر سنڈرلینڈ سے منسلک رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ سے قبل انہوں نے اسٹو مارکیٹ ٹاؤن میں پلیئر کوچ کی ذمہ داری بھی سنبھالی جبکہ 2018 میں پروفیشنل فٹبال سے ریٹائر ہوگئے۔
برامبل نے انگلینڈ کی انڈر 21 ٹیم کی جانب سے 10 میچز کھیلے، تاہم سینئر قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کئی سال اِپس وچ کی اکیڈمی میں کام کیا اور بعد ازاں دبئی میں کوچنگ سے وابستہ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے برامبل کی تقرری انہیں ایک واقف چہرے کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع بھی دے گی۔ پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نیو کاسل یونائیٹڈ میں برامبل کے ساتھی رہ چکے ہیں۔
دونوں نے 2002 سے 2007 کے دوران نیو کاسل کی جانب سے 83 میچز ایک ساتھ کھیلے تھے اور اب پاکستان کی قومی ٹیم کی بہتری کے لیے دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق برامبل ایسے وقت میں قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جب پاکستان فیفا آسیان کپ اور مستقبل کے دیگر چیلنجز کی تیاری کر رہا ہے۔