درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان

نئے طریقہ کار کے تحت اب شہری اپنے ڈیوائس کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے

فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے درآمد شدہ موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر نے بیرون ملک سے درآمد شدہ اور ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، یہ اقدام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ٹیکس اقساط پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد کیا گیا ہے۔

حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، نئے طریقہ کار کے تحت اب شہری اپنے ڈیوائس کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے تاہم متعلقہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ اس سہولت کو پی ٹی اے کے سسٹم کے ذریعے فعال کیا جائے گا۔

Load Next Story