جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل جی ایم چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل جی ایم چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
درخواست گزار نے دونوں ججز کی تعیناتی اور عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔