ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 2 وکٹوں اور 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف دو گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شوال ذوالفقار 25، کپتان فاطمہ ثناء 21، گل فیروزہ 16 اور طوبیٰ حسن 13 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

Load Next Story