طالبان رجیم میں افغانستان میں پنپتی دہشتگردی پر عالمی تشویش برقرار

عوامی زندگی میں خواتین کی شرکت پر منظم پابندیاں بنیادی حقوق کومتاثرکررہی ہیں

اقوام متحدہ نے افغان سرزمین میں حکمرانی کے فقدان اورمسلسل دہشتگردی کے خطرات پر اظہارتشویش کیا ہے.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی بدترین مجموعی صورتحال آشکار کردی. رپورٹ میں خواتین اورلڑکیوں پرعائد بڑھتی ہوئی پابندیوں کوافغانستان کودرپیش سنگین ترین چیلنجز میں شامل کیاگیا.

اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم پردہشتگردی اورپرتشدد انتہا پسندی کیخلاف مسلسل اقدامات کی ضرورت پرزور دیا.

Load Next Story