زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے
فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ یوروبانڈز کے انفلوز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے 3 ارب ڈالر کے انفلوز کی آمد کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 21 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردہ یورو بانڈز کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
مزید بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے اجرا سے حاصل 3 ارب 6 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں شامل ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$26.79 billion as of September 11, 2026.https://t.co/mVwDwVa0gU#sbpreserves pic.twitter.com/5VXguHtH1B
— SBP (@StateBank_Pak) September 17, 2026
یاد رہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں جو اس سے قبل اگست 2021 میں 21 ارب 14 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یورو بانڈ سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کی شمولیت کے بعد سرکاری ذخائر تین ماہ کی درآمدات کی ادائیگیوں کی ضرورت بھی پوری کرنے کی مالیت تک بڑھ گئے ہیں۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ستمبر 2021 میں 27 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی اور موجودہ مجموعی ذخائر اس تاریخی بلند ترین سطح سے کم ہیں۔