کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 5 ڈاکو گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مومن آباد پولیس کا اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب گلشنِ معمار پولیس کا سیکٹر 94 میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان آصف اور شاہد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ رحمت اور محمد آغا کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

Load Next Story