امریکا: قیدیوں پر تشدد کرنے والے شام کے سابق عہدیدار کو 60 سال قید کی سزا

یہ سزا لاس اینجلس کی وفاقی عدالت نے سنائی

امریکی وفاقی عدالت نے سابق شامی عہدیدار سمیر عثمان الشیخ کو قیدیوں پر تشدد اور امریکی امیگریشن حکام سے جھوٹ بولنے کے مقدمے میں 60 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

الشیخ تقریباً 2005 سے 2008 تک دمشق کے عدرا جیل کا سربراہ تھا۔ امریکی عدالت میں مارچ 2026 میں اسے تشدد کی سازش، تشدد کے 3 مقدمات، ویزا فراڈ اور شہریت کے حصول میں فراڈ سمیت 6 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا.

استغاثہ کے مطابق جیل کے ایک حصے، جسے ونگ 13 کہا جاتا تھا، میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اور الشیخ نے بعض تشدد کے احکامات دیے اور بعض واقعات میں خود بھی ملوث تھا۔

وہ 2020 میں امریکا پہنچا اور حکام کے مطابق اپنی سابقہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات چھپا کر گرین کارڈ اور بعد میں امریکی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اسے جولائی 2024 میں گرفتار کیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق وہ بشار الاسد حکومت کا سب سے اعلیٰ سطح کا سابق عہدیدار ہے جسے شام سے باہر، اس کی موجودگی میں، مقدمہ چلا کر سزا سنائی گئی ہے۔

یہ سزا 17 ستمبر 2026 کو لاس اینجلس کی وفاقی عدالت نے سنائی۔

Load Next Story