انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے دی

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے صرف 12.1 اوورز میں کامیابی حاصل کرلی

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے سری لنکن اوپنرز کی 56 رنز کی جارحانہ اوپننگ شراکت کے باوجود اس کی اننگز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز تک محدود کردیا۔

لیام ڈاسن نے 3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ سونی بیکر اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے صرف 12.1 اوورز میں کامیابی حاصل کرلی۔

ٹام بینٹن نے ناقابل شکست 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک نے 8 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے گزشتہ 25 مکمل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 22ویں کامیابی حاصل کی ہے۔

Load Next Story