ایشین گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کمزور حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بھارت نے 58 رنز کا ہدف صرف 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بھارتی ٹیم کمزور حریف جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جاپان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دونوں اوپنرز کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہیں ہوسکیں۔

بھارت کی جانب سے شری چارانی نے 4، شفالی ورما نے 2 جبکہ شریانکا پاٹل اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے 58 رنز کا ہدف صرف 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شفالی ورما 15 گیندوں پر ناقابل شکست 40 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

Load Next Story