کراچی؛ زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق
واقعے کے حوالے سے مزید جانچ جاری ہے، پولیس
کراچی:
کورنگی زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی مزدور کی شناخت 19 سالہ اللہ بخش ولد رجب حسین کے نام سے کی گئی، متوفی مزدور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔