کراچی؛ سگریٹ سپلائر سے لوٹ مار، مددگار 15 پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی

سپلائر سے اسلحے کے زور پر 2 موبائل فون، کمپنی کی ڈیوائس اور 2 لاکھ روپے مالیت کی سگریٹ بھی چھینی گئی

کراچی:

ناظم آباد کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے سگریٹ کمپنی کے سپلائر سے اسلحے کے زور پر 2 موبائل فون، کمپنی کی ڈیوائس، 2 لاکھ روپے مالیت کی سگریٹ اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

مددگار 15 ناظم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے سپلائر کے حوالے کر دی۔

شہری کی جانب فوری طور پر واردات کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو کی گئی جس پر مددگار 15 ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے متاثرہ شہری سے معلومات حاصل کی۔

متاثرہ شہری نے بروقت کارروائی پر مدد گار 15 پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Load Next Story