کراچی: بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران  زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کی چند روز قبل ایک معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس نے مسلح ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت خالد محمود ولد علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی چند روز قبل ایک معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گرفتار زخمی ملزم کا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں میرے دو بچے بھی ہیں جبکہ میری بیوی گاؤں میں ہے میں یکم تاریخ کو ہی کراچی آیا ہوں ، مجھ سے غلط ہوگئی ہے آئندہ میرے باپ کی توبہ ہے میں ایسی حرکت نہیں کروں گا۔

 

Load Next Story