چینی کوسٹ گارڈ کی کشتی فلپائن کی سرکاری بحری جہاز سے ٹکرا گئی

اقعہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا

بحیرۂ جنوبی چین میں چینی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز اور فلپائن کے سرکاری جہاز کے درمیان تصادم ہوگیا۔

فلپائن کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سی سی جی 21585 نے فلپائن کے سرکاری بحری جہاز کے راستے میں خطرناک انداز میں مداخلت کی اور بعد میں اس سے ٹکرا گیا۔

چین نے کہا ہے کہ فلپائنی جہاز نے چینی جہاز کی وارننگ نظرانداز کی، اچانک راستہ بدلا اور چینی جہاز کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تصادم ہوا۔

یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔

Load Next Story