فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم ’شیروز‘ کی تشہیر کے لیے ایسا انداز اختیار کیا جس نے تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ فوراً حاصل کرلی۔
اداکارہ ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام افراد کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے تقریب میں پہنچیں۔
زارا نور نے نئے ماڈل کی ہیوی بائیک پر سن گلاسز پہن کر فلم کی پروموشنل تقریب میں انٹری دی۔ ان کا یہ غیر معمولی انداز دیکھ کر وہاں موجود میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلم کے کرداروں کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں سب ہی ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی۔ زارا نور کے مطابق ’شیروز‘ 2 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور ٹیم کو امید ہے کہ فلم دھوم مچائے گی۔