اٹلی کے سابق اسٹار فٹبالر  83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

انٹر میلان نے ہفتے کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا

اٹلی اور انٹر میلان کے سابق اسٹار فٹبالر سینڈرو ماتزولا 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

انٹر میلان نے ہفتے کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔

سینڈرو ماتزولا نے انٹر میلان کے ساتھ 4 سیری اے ٹائٹلز اور 1964 اور 1965 میں مسلسل 2 یورپی کپ جیتے۔ انہوں نے انٹر کی جانب سے 565 میچز میں 158 گول کیے جبکہ 1964 کے یورپی کپ فائنل میں ریال میڈرڈ کے خلاف 3-1 کی فتح میں 2 گول کرکے نمایاں کردار ادا کیا۔

اٹلی کی جانب سے ماتزولا نے 70 میچز میں 22 گول کیے اور 1968 کا یورپی چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا۔ وہ 1970 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی اٹلی کی ٹیم کا حصہ تھے جہاں برازیل نے اٹلی کو 4-1 سے شکست دی۔

ماتزولا 17 سالہ پروفیشنل کیریئر کے بعد 1977 میں ریٹائر ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے انٹر میلان میں انتظامی عہدہ سنبھالا اور ٹورینو کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔

Load Next Story