لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا

کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بخاری 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے، یہاں ہر اسٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا.

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی. کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں ہوگا. یہ مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ہے.

لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بیڈ پر مشتمل نواز شریف کینسر ہسپتال مکمل ہو چکا ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال پاکستان کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے.

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے.

Load Next Story