یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں روسی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

ماسکو کے مکمل کنٹرول میں نہ ہونے کے باوجود ستمبر 2022 میں روس نے ان کا الحاق کر لیا تھا

پہلی بار روس کے پارلیمانی انتخابات میں یوکرین کے ان علاقوں کے باشندے بھی شامل ہیں جنہیں ماسکو نے جنگ کے دوران الحاق کر لیا تھا.

یوکرین میں حکام نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی، اور انسانی حقوق کے ایک کارکن نے اسے وہاں کے رہائشیوں پر زبردستی قرار دیا۔

روس بھر میں ووٹنگ جمعے کو شروع ہوئی تاکہ ٹرن آؤٹ کو بڑھانے میں مدد مل سکے، دراصل یوکرین کے الحاق شدہ حصوں اور سرحد کے روسی کنارے کے کچھ علاقوں میں گزشتہ ماہ کے آخر سے ووٹنگ جاری ہے.

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونیسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا کے علاقے، جنہیں اکثر ماسکو حکام "نئے علاقے" کے طور پر کہتے ہیں، میں 35 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں۔

ماسکو کے مکمل کنٹرول میں نہ ہونے کے باوجود ستمبر 2022 میں روس نے ان کا الحاق کر لیا تھا۔ اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

Load Next Story