ریاض پر حوثیوں کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا و ایران کے درمیان جاری تعطل کے باعث سرمایہ کاروں میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں

ریاض: یمن کے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان جاری تعطل کے باعث سرمایہ کاروں میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ یا 0.78 فیصد اضافے کے بعد 104.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 76 سینٹ یا 0.76 فیصد اضافے کے ساتھ 101.06 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Load Next Story