سونا سستا ہوگیا؛ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتیں عالمی و مقامی سطح پر مستحکم رہیں

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4350 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 92 ہزار 236 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتیں برقرار ہیں۔ عالمی سطح پر چاندی 66.22 ڈالر فی اونس کی قیمت پر مستحکم ہیں جب کہ مقامی مارکیٹوں میں چاندی 7100 روپے فی تولہ اور 6087 روپے فی 10 گرام کی سطح پر مستحکم رہی۔

Load Next Story