شعیب اختر نے محمد رضوان کے حق میں ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

شعیب اختر نے ویڈیو کے نیچے اپنے ایکس ہینڈل سے ویڈیو کے جعلی ہونے کے کمنٹ کیے ہیں

(فوٹو: فائل)

دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے کرکٹر محمد رضوان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شعیب اختر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آخر کس بات کی سزا دے رہے ہو اس نیک اور شریف کھلاڑی کو۔ سمجھ سے باہر آخر پاکستان کرکٹ میں چل کیا رہا ہے۔

— Shakil Rahman (@ShakilR83717994) September 20, 2026

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی شعیب اختر نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے اور اس ویڈیو کے نیچے اپنے ایکس ہینڈل سے ویڈیو کے جعلی ہونے کے کمنٹ کیے ہیں۔

 

It’s a fake video

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 20, 2026

ویڈیو میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کوچ مائیک ہیسن اپنی ذاتی انا کے لیے رضوان کا کیریئر خراب کر رہا ہے اور بورڈ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اگر رضوان نے کوئی غلطی کی ہے تو ثبوت میڈیا کے سامنے لاؤ ناں۔

Load Next Story