واٹس ایپ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف

یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ ایڈیٹر سے اپنے پسندیدہ گانے محفوظ کرسکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین میوزک کیٹلاگ میں موجود کسی بھی گانے کو اسٹار کرکے بعد میں آسانی سے دوبارہ تلاش کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے کارآمد ہوگی جو بار بار اپنے پسندیدہ گانے اسٹیٹس میں استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے میوزک کے لیے دورانیہ منتخب کرنے کا آپشن بھی شامل کیا ہے، جس سے صارف طے کر سکے گا کہ اسٹیٹس میں گانا کتنی دیر تک چلنا چاہیے۔

صارفین گانے کے اندر اپنی پسند کا مخصوص حصہ بھی منتخب کرسکیں گے۔ اس کے لیے ویو فارم سلیکٹر کو آگے یا پیچھے منتقل کرکے گانے کا مطلوبہ حصہ منتخب کیا جاسکے گا۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین میٹا کے وسیع میوزک کیٹلاگ سے اپنی پسند کے گانے منتخب کرکے انہیں اپنی مرضی کے مطابق اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں شامل کرسکیں گے۔

یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ کچھ صارفین کو یہ سہولت فوری طور پر دستیاب نہ ہو۔

Load Next Story