پشاور: کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈی یو رپورٹ مرتب

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مرکز کا تعین کرکے دھماکا خیز مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا

پشاور میں کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ نے تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مرکز کا تعین کرکے دھماکا خیز مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے گڑھے کا ظاہری قطر 6.6 فٹ بائی 11 فٹ اور گہرائی 4.6 فٹ تھی، جبکہ دھماکا خیز مواد کی مجموعی مقدار 869 کلوگرام تھی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت بھی ہوگئی ہے اور دھماکے میں انتہائی طاقتور دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ عمارت کے اندر سے غیر پھٹا ہوا دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز جبکہ پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، جس میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں۔ کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقے کو محفوظ اور کنٹرولڈ قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں داخل ہوکر مسلح حملہ کیا اور اسپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ زن ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 18 ستمبر کو پرانا پولیس لائنز کوہاٹ میں دھماکا ہوا تھا۔
 

Load Next Story