ایف بی آر نے ضبط اشیا کی نیلامی کا طریقہ کار متعارف کروا دیا

اشیا بولی کی تاریخ سے قبل متعلقہ کلکٹر کی منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بولی دہندگان کے معائنے کے لیے دستیاب ہوں گی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی جانیوالی اشیاء کی نیلامی کا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے نیلامی میں شامل اشیا بولی کی تاریخ سے قبل متعلقہ کلکٹر کی منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بولی دہندگان کے معائنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

فیدرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی اار) نے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلامی میں شامل اشیا بولی کی تاریخ سے قبل متعلقہ کلکٹر کی منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بولی دہندگان کے معائنے کے لیے دستیاب ہوں گی جبکہ کامیاب بولی دہندہ اس امر کا حلف نامہ دے گا کہ اس نے جن اشیا کے لیے بولی دی ہے ان کا معائنہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے اپنڈکس اے میں مقررہ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے مزید برآں کلکٹر کے فیصلے سے متاثرہ کوئی بھی بولی دہندہ ایسے فیصلے کے 15 دن کے اندر متعلقہ چیف کلکٹر کے سامنے اپیل دائر کر سکے گا۔

چیف کلکٹر فریق کو سماعت کا موقع دینے کے بعد اپیل دائر ہونے کے 60 دن کے اندر فیصلہ کرے گا۔

ایف بی آر نے یہ ترامیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہیں جبکہ ترامیم کو پہلے ایس آر او 1158(1)/2026 مورخہ 10 ستمبر 2026 کے ذریعے شائع کیا گیا تھا اور اب ایس آر او 1631(1)/2026 کے ذریعے مزید ترامیم کی گئی ہیں۔

Load Next Story