سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا
زلزلے کا مرکز خضدار سے 66 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)
پشاور:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 193 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جب کہ اس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال ، دیر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔