گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کرگئے

عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی ہے

پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے۔ عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کی۔

طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عمیر جسوال کے مداحوں کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے عمیر جسوال اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعائیں کی ہیں۔

Load Next Story