امریکا: والدہ کے مشورے نے بیٹی کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے

خوش قسمت خاتون کو ان کی والدہ نے ایک اسٹور میں ٹکٹ خریدنے کے لیے آمادہ کیا

فوٹو: فائل

امریکا میں والدہ کے کہنے پر لاٹری خریدنے والی خاتون کی قسمت بدل گئی۔

ریاست ورجینیا کی جائلز کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک اسٹور گئی تھیں جہاں ان کی والدہ نے ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدنے پر آمادہ کیا۔

خاتون نے ٹکٹ کھرچا تو اس پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر کا انعام لکھا نظر آیا۔ اچانک ملنے والی اس خوشخبری پر ماں اور بیٹی دونوں حیران رہ گئیں۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ان کا خیال ہے انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں۔

خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنی والدہ کے لیے نئی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے لیے بھی ایک گاڑی خریدیں گی، گھر کے ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش کروائیں گی، ڈولی ووڈ کی سیر پر جائیں گی اور باقی رقم میں سے کچھ سرمایہ کاری کریں گی۔

یوں والدہ کے ایک معمولی سے مشورے نے بیٹی کے لیے نہ صرف خوشی کا موقع پیدا کیا بلکہ اسے زندگی بدل دینے والی پانچ لاکھ ڈالر کی رقم بھی جتوا دی۔

Load Next Story