روشم خان کے دھرنے کیخلاف منگھوپیر میں ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

ٹرانسپورٹرز نے سڑک پر ماربل سے لدی گاڑیاں کھڑی کیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی

ماربل کے ٹرانسپورٹرز نے منگھوپیر تھانے کی سڑک بند کرنے کے خلاف گرم چشمہ کے قریب احتجاجاً ماربل سے لدی گاڑیاں کھڑی کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنے اور سڑک کی بندش کے خلاف منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ماربل کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی سڑک پر ماربل سے لدے ٹرک کھڑے کردیے۔

ٹرانسپورٹرز نے راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر تھانے کے سامنے سڑک کی بندش کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 اس حوالے سے ایس ڈی پی او منگھوپیر ڈی ایس پی شاکر نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کرا دیا گیا۔

 

Load Next Story