فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی ہی جعلی وائرل ویڈیو کو حقیقت بنا دیا
اب ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی میم کو حقیقی انداز میں دوبارہ بنا کر مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔
مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا۔
دراصل یہ منظر اسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر چونکتے دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول میم بن گیا تھا۔