’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں

ان کے مطابق کسی کا چہرہ استعمال کر کے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویشناک ہے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی ایک جعلی اے آئی ویڈیو پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت کسی کا چہرہ استعمال کر کے ایسی ویڈیوز بنانے کو خواتین کی عزت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں گانا ’اچھی لگتی ہو‘ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہنے کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر وہ خود انتہائی تنگ ہوئیں، تو ان لڑکیوں کیلئے صورتحال کتنی پریشان کن ہو سکتی ہے جو سوشل میڈیا پر موجود بھی نہیں لیکن ان کی تصاویر اس طرح استعمال کی جا سکتی ہیں کہ انہیں علم تک نہ ہو۔

 

Load Next Story