پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے بغیر کوئی چھکا لگائے سری لنکا کو شکست دے دی
انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں ایک بار پھر بہتری کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے سری لنکا کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔
ڈرہم کے ریور سائیڈ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے 265 رنز کا دفاع کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو 197 رنز پر آؤٹ کردیا اور 68 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
یہ 2019 کے بعد پہلا موقع تھا جب انگلینڈ نے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔
A rarity for England in recent times ❌ pic.twitter.com/Uvxw5MU0RR
— Test Match Special (@bbctms) September 22, 2026
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ میں ناقابل شکست 46 رنز بنائے اور پھر صرف 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ انگلینڈ کے لیے ان کی دوسری پانچ وکٹوں کی اننگز سمیت انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی اسپنر کا ون ڈے کرکٹ میں دوسرا بہترین بولنگ فیگر بھی ہے۔
Will Jacks now has the second-best figures for an English spinner in men's ODIs ✨ 🏴 pic.twitter.com/0cLr0IHQ4c
— Cricinfo (@cricinfo) September 22, 2026
سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے ٹیم میں واپسی کے بعد 42 رنز بنائے جبکہ دونتھ ویلالاگے نے 45 رنز کی مزاحمت کی تاہم مڈل آرڈر انگلش باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔
انگلینڈ نے 2026 میں ہیری بروک اور برینڈن میک کولم کی قیادت میں سات ون ڈے میچز میں پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹیم اس سال سری لنکا اور بھارت کے خلاف سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔