فرانس کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا مطالبہ  

آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ضروری ہے، میکرون

فرانسیسی صدر نے غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلیے راہداری کو فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ضروری ہے۔

میکرون کے مطابق فرانس ایران اور دیگر فریقوں کے درمیان سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی شرائط ثالثوں کے ذریعے پہنچائی ہیں، جن میں جنگ کا خاتمہ، بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایرانی اثاثے بحال کرنا شامل ہیں۔

میکرون کا مؤقف ہے کہ فوجی کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کیا جائے، خصوصاً آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے۔

Load Next Story