عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ میں توسیع
مزید 15 دن کا اضافہ کردیا ہے، عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں، فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ
کراچی:
عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔
وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر مزید 15 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے، عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کے مطابق عازمین عمرہ کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے توسیع کی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے پانچ سہولت سینٹر بھی قائم ہیں، کراچی جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے ویکسی نیشن شروع ہوگی۔