سرفراز احمد کے دو شاندار کیچ، صاحبزادہ فرحان معمولی زخمی

پاکستان  کرکٹ ٹیم میں شامل وکٹ کیپر عثمان خان بدھ کو ہی لندن سے کراچی پہنچے تھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ اور قومی سلیکٹر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی۔

دورہ انگلینڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان واپس بھیج دیے جانے والے سرفراز احمد نے اوول کرکٹ گراؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان کمبائنڈ اور پاکستان ایمرجنگ الیون کے درمیان میچ میں وکٹ کیپنگ کی  اور وکٹوں کے عقب میں دو کیچ بھی پکڑے، پاکستان  کرکٹ ٹیم میں شامل وکٹ کیپر عثمان خان بدھ کو ہی لندن سے کراچی پہنچے تھے۔

دوسری جانب دوران میچ پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے، تاہم طبی امداد کے بعد وہ پوری طرح چوکس ہوکر فیلڈنگ کرتے نظر آئے۔

Load Next Story