ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ
ترکیہ کے شہر کیل کِیٹ نے ایک بڑے پیمانے پر لوبیا پکا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مقامی حکام اور منتظمین نے 22 اگست کو تقریباً 1807 گیلن یعنی تقریباً 6840 لیٹر بیکڈ بینز تیار کیے جو تقریباً 15 ہزار کین کے برابر مقدار بنتی ہے۔
اس ریکارڈ کے لیے Kelkit Chamber of Commerce and Industry، Gümüşhane Governorship اور Kelkit Municipality نے مشترکہ طور پر انتظام کیا۔
کیل کِیٹ کی مقامی خاص سوغات Kelkit Şeker Fasulyesi ہے، جو علاقے میں پیدا ہونے والی لوبیا کی ایک معروف قسم سمجھی جاتی ہے۔
اس کامیابی کے بعد کیل کِیٹ نے دنیا کے سب سے بڑے برتن میں بیکڈ بینز پکانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1479.36 گیلن کے ساتھ قائم تھا۔
نئے ریکارڈ کے بعد مقامی سطح پر اسے علاقے کی زرعی شناخت اور مقامی پیداوار کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔