بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے منگنی کر لی، تصاویر دیکھیں
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز امتیاز علی کی بیٹی ایڈا علی نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کرش اگروال سے منگنی کر لی۔
ایڈا علی اور کرش اگروال کی منگنی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ امتیاز علی نے بھی بیٹی کی منگنی کی چند خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر میں ایڈا اور کرش کو ایک ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ تقریب میں موجود اہلِ خانہ بھی اس موقع پر خوش دکھائی دیے۔
امتیاز علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ان کے منگیتر کے لیے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔