محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں پتا ہے کس سے بات کرنی ہے ، بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گورنر راج سے پہلے ہی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا ہوا ہے۔

Load Next Story