نصیر آباد پولیس کی کارروائی، اندھا قتل ٹریس، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش اور لالچ میں مقتول کامران کو قتل کیا۔ ملزمان نے مقتول کو گھر بلایا

راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے 6 روز قبل بوری بند لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان مقتول کے دوست نکلے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش اور لالچ میں مقتول کامران کو قتل کیا۔ ملزمان نے مقتول کو گھر بلایا، ہاتھ پاؤں باندھے اور پھندہ دے کر قتل کرنے کے بعد لاش کچے راستے میں پھینک دی۔

نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ملزمان کو شامل تفتیش کیا، جس پر ملزمان نے قتل کی واردات کا انکشاف کردیا۔

ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Load Next Story