میدان ہومز: کراچی کے قریب جدید رہائشی کمیونٹی
میدان ہومز، جدید طرز زندگی، ماڈرن لائف اسٹائل ، گیٹیڈ کمیونٹی وہ سب جو آپ چاہیں اپنی فیملی کیلئے! ہر کسی کی خواہش اور ایک خواب کہ اپنا گھر ہو لیکن آج کے دور میں سب سے مشکل ایک بہترین رہائش کا حصول ہے۔
کوئی جگہ اگر قیمتوں کے حساب سے مناسب ہے تو سہولیات کا فقدان ہے جہاں روز مرہ کی سہولیات موجودہیں تووہاں کھیل کے میدان ،پارک اور پرفضا ماحول میسر نہیں،نئے رہائشی منصوبوں میں بہتر طرز زندگی کا وعدہ تو کیا جاتا ہے لیکن وہ اکثرآبادی سے دور ہوتےہیں جہاں سہولیات زندگی میسر ہی نہیں ہوتیں۔
میدان ہومز، پٹیل گروپ ہولڈنگز کا ایک شاندار منصوبہ جسے ایک خاص سوچ اور پلاننگ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔جہاں ایک محفوظ ،منظم اور تمام تر سہولیات سے آراستہ کمیونٹی کو بہترین طرز زندگی فراہم کرنا ہے۔
میدان ہومز ، بلدیہ ٹاؤن،نیول کالونی،اور این ایچ ایس ماری پور کے قریب واقع ہے جو کہ حب ریور روڈ اور آر سی ڈی ہائی وے کے ذریعےشہر کے تمام کاروباری ، رہائشی اور صنعتی علاقوں سے منسلک ہے۔ جس کے باعث روزگار اور کاروباری سرگرمیوں تک باآسانی رسائی ممکن ہے۔
کراچی شہر جس نے بے پناہ وسعت اختیار کی اور وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی تیزی سےمضافات میں پھیلتا چلاگیا لیکن ماحولیاتی ترقی کا معیار اس رفتار سے بہتر نہ ہوسکا۔پارکس اور کھیل کے میدان ختم ہوتے چلے گئےبےہنگم بڑھتی آبادی نے نہ صرف شہر کے انفرااسٹرکچر کو متاثر کیا بلکہ پیدل چلنے کی جگہیں بھی محدود ہوتی چلی گئیں ۔سیکورٹی او ر پرائیویسی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کے باعث ایک اچھی رہائش محض ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔
پٹیل گروپ ہولڈنگز نے اس صورتحال کو ہی تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اور اپنے پروجیکٹ میدان ہومز کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا ہے۔سیکیور گیٹیڈ کمیوینٹی ،وسیع و عریض پارکس ،کھیل کے میدان، واکنگ ٹریکس، لینڈ اسکیپنگ،چورنگیاں،مساجد اور باقاعدہ پلاننگ کے تحت مکمل انفرااسٹرکچرشامل ہیں۔مقصد محض زمین فروخت کرنا نہیں بلکہ ایک ایسادوست ماحول تشکیل دینا ہے جہاں آپ اور آپکی فیملی رہ سکےانتہائی سکون کے ساتھ۔
کسی بھی جائیداد خریدنے کے کچھ پہلو ہوتے ہیں جیسے کہ جائیداد کی قانونی حیثیت، لوکیشن اور قیمت۔
میدان ہومز کی لوکیشن میں نادرن بائی پاس پربلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی،اور این ایچ ایس ماڑی پور کے قریب واقع ہےاور یہ منصوبہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے منظور شدہ ہےجہاں پر مالکانہ حقوق کے ساتھ رہائشی و کمرشل پلاٹس اور تیار مکان پیش کئے جارہے ہیں۔
پروجیکٹ پر ترقیاتی کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے خریدار باتوں اور وعدوں پر انحصار کرنے کے بجائے منصوبے کو بتدریج عملی شکل اختیار کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
پٹیل گروپ ہولڈنگز جس کا رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں سفر شروع ہوتا ہے1979میں صدر کے رینبو سینٹر سے۔چار دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط اس سفر میں گروپ نے کراچی میں درجنوں رہائشی ،تجارتی اور صنعتی منصوبے مکمل کئےجو آج آباد بھی ہیں اور تمام تر سہولیات سے آراستہ بھی۔
میدان ہومز تمام تر جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں آپ اپنی منشا کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں رہائشی پلاٹس جس پر آپ اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق تعمیرات کرواسکتے ہیں،آپ لے سکتے ہیں گرے اسٹرکچر جسے آپ اپنے طور پر فنش کرواسکتے ہیںیا پھر مکمل تیار گھر بھی خرید سکتے ہیں۔
گھروں کی تعمیر کا فیصلہ ایک وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے صرف پلاٹس پر مشتمل رہائشی منصوبوں کو قبضہ دئے جانے کے بعد آباد ہونے میں کئی سال لگ جاتے ہیں کیونکہ تعمیر کا انحصار انفرادی طور پر مالکان پر ہوتا ہے۔میدان ہومزمیںپلاٹس کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعمیر کا مقصد ابتدا سے ہی پلاٹس کے خریدار کی حوصلہ افزائی کرنا ہےتاکہ وہ اپنے گھر کی جلد از جلد تعمیر شروع کرسکیں پارکس ،سڑکیں اور دیگر ایمینٹیز جلد فعال ہوسکیں اور آباد سوسائٹی کا حصہ بن سکیں۔
مہنگائی اور گھریلو بجٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤکو مدنظر رکھتے ہوئے اس دور میں استطاعت کا مطلب صرف گھر کے سائز یا معیار کو کم کرنا نہیں بلکہ یہ بھی اہم ہے کہ خریدار سے اس گھر کی قیمت کس طرح ادا کرنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
اسی لئے میدان ہومز میں پٹیل گروپ ہولڈنگز ایسے آسان اقساط پر مشتمل طریقہ کار پیش کرتا ہے جس سے خریدار کے لئے اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے ادائیگی ممکن ہوجاتی ہے اور وہ اپنے گھر کا خواب پورا کرسکتا ہےاور اس سلسلے کومزید آسان کرتے ہوئےپٹیل گروپ ہولڈنگزنے پروجیکٹ کیلئے میزان بینک کے ساتھ اسلامک ہاؤسنگ فنانس کےساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MOU)پر بھی دستخط کئے ہیں۔
میزان بینک کی جانب سے پروجیکٹ اور اس کی ملکیتی دستاویزات کے ابتدائی جائزے کے بعد میدان ہومز کے اہل صارفین ایک مخصوص طریقہ کار کے ذریعے ہوم فنانسنگ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔(یہ سہولت بینک سے اہلیت کے معیار ،کریڈٹ اسیسمنٹ اور حتمی منظوری سے مشروط ہے۔)
مکانات کی تعمیر کیلئے پرائم منسٹر اسکیم کے تحت ہوم فنانسنگ بہت ہی کم مارک اپ پر فراہم کی جارہی ہے جوکہ صارف کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اہل خریدار باقاعدہ فنانسنگ کے ذریعے بھی اپنا گھر لینے کا پلان کرسکتے ہیں جبکہ پلاٹ کےصارف بھی مستقبل میں اپنے گھر کی تعمیرکیلئے ممکنہ طور پر فنانسنگ کم مارک اپ میںحاصل کرسکتے ہیں ۔
خصوصاً تنخواہ داراور دستاویزی آمدن رکھنے والے صارف کے لئے بینکاری فنانسنگ تک رسائی پلاٹس اور گھر کی مکمل لاگت صرف اپنی بچت سے ادا کرنے کے بوجھ کو کم کرسکتی ہے۔
میدان ہومز کا محل ِوقوع اس سوچ کے تحت منتخب کیا گیا ہے کہ ایک ایسا رہائشی منصوبہ جو آباد اور روزگار کے مراکز سے پہلے ہی منسلک ہے جو کہ ہزاروں خاندانوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔
بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، این ایچ ایس ماڑی پوراور میٹروول پہلے سے قائم اور آباد علاقے ہیں، سائٹ ایریا اور حب کے صنعتی ایریا سے منسلک ہونے کے باعث روزگار کےبہتر مواقع بھی میسر ہیں۔حب ریور روڈ اور آرسی ڈی ہائی وے نہ صرف اس منصوبے کو تمام بڑے تجارتی اور صنعتی ایریا سے جوڑتا ہے بلکہ یہ اس پروجیکٹ کو رہائشی علاقوں سے بھی منسلک کرتا ہے۔
اس لئے خریدار کے لئے اس بات کی اہمیت کم ہے کہ کراچی آئندہ برسوں میں کہاں تک وسعت اختیار کرے گا بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ میدان ہومز آج ان جگہوں سے جڑا ہوا ہے جہاں لوگ پہلے ہی رہتےاور کام کرتے ہیں۔
میدان ہومز ایک سادہ سوچ پر قائم ہے گھر کا مطلب محض ایک زمین کا ٹکڑا خرید لینا نہیں بلکہ اس کا مطلب ایک ایسے محفوظ ماحول میں رہنا ہے جہاں بنیادی انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت لائف اسٹائل مثلاًپارک ،واکنگ ٹریک ،بچوں کے لئے کھیل کے میدان، روزمرہ ضروریات تک رسائی اور روزگار کی سہولت موجود ہونا ہے۔محفوظ سرمایہ کاری مکمل اعتماد اورتمام تر قانونی دستاویزات کے ساتھ۔
الغرض بلدیہ ٹاؤن،نیول کالونی، این ایچ ایس ماری پوراور میٹروول کے اطراف رہنے والے لوگوں کےلئے یہ توقعات صرف شہر کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔
پٹیل گروپ ہولڈنگز ،میدان ہومز کے ذریعے ان تمام سہولیات کو گھر کی دہلیز (ڈور اسٹیپ) پر لانے کا عزم رکھتا ہے۔