مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، سابق انگلش فٹبالر کا انکشاف

سابق انگلش فٹبالر اینڈی کیرول نے یہ واقعہ اپنی نئی کتاب میں شامل کرنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ سے مشاورت کے بعد کیا

سابق انگلش فٹبالر اینڈی کیرول نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں ایک مرد معروف شخصیت نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور یہ ایک  تلخ تجربہ تھا میں آج بھی اس کے اثرات سے نمٹ رہا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ اینڈی کیرول نے اپنی نئی کتاب ’’Owning It‘‘ میں واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں، انہوں نے یہ واقعہ کتاب میں شامل کرنے کا فیصلہ آخری وقت میں اپنی گرل فرینڈ لو ٹیڈسڈیل سے طویل مشاورت کے بعد کیا۔

کیرول نے کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں اپنے آبائی کلب نیوکاسل یونائیٹڈ کی جانب سے ایک میچ میں شرکت کے بعد گھر واپس آیا تو میری سابقہ ساتھی نے مشورہ دیا کہ ایک معروف دوست کو باکسنگ مقابلہ دیکھنے کے لیے گھر بلائیں اور اسے گھر میں قیام کی اجازت دیں جبکہ میں چلی جاوں گی۔

کیرول نے بتایا کہ میں اس شخص کو جانتا تھا، تاہم ماضی میں اس کی موجودگی مجھے غیر آرام دہ محسوس ہوتی تھی، تاہم سابقہ ساتھی کے کہنے پر میں نے اس شخص کو گھر بلایا، چند مشروبات پینے کے بعد میں سو گیا لیکن بعد میں میری آنکھ کھلی تو مذکورہ شخص بیڈ شیٹ کے نیچے میرے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔

کیرول نے بتایا کہ میں نے اس شخص کو گھر سے نکال دیا اور دوبارہ داخل ہونے کی کوشش پر اسے مارا جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کتاب میں بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں رو پڑا۔

کیرول کے مطابق مذکورہ شخص نے الزامات کی تردید کی، تاہم بعد ازاں اسے جنسی جرائم کے الزامات میں سزا سنائی گئی اور تین سال قید کی سزا دی گئی۔

Load Next Story