شاہ رخ خان دولت میں بڑی کمی کے باوجود بھارت کے امیر ترین اداکار، نئی فہرست جاری

دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان نے بھارت کے امیر ترین اداکار کی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026  کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے جو 2025 میں 12 ہزار 490 کروڑ روپے تھا۔ یوں ایک سال میں ان کی دولت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز اسپورٹس سمیت مختلف کاروباری منصوبوں سے منسلک ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان نے بھارت کے امیر ترین اداکار کی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Load Next Story