سیکیورٹی فورسز کی فتنۃ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنےمصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جب کہ  ضلع کیچ کےعلاقے مزابند رینج میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنےمصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Load Next Story