سندھ ہائیکورٹ: منشیات کیس کے 2 ملزموں کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد

اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے دونوں ملزمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی

(فوٹو: فائل)

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس کے 2 ملزموں صدام حسین اور احسان اللہ کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے دونوں ملزمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاشاری گوٹھ میں ملزمان کے گھر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی۔

ملزمان کو 2022 میں 172 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو ماتحت عدالت نے 25 ستمبر 2023 کو سزا سنائی تھی۔

Load Next Story