پنجاب حکومت کے وژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کھیلوں کے فروغ کیلیے کوشاں

پیڈل ٹینس کورٹ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے

پنجاب حکومت کے وژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ شہریوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

پیڈل ٹینس کورٹ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

خواتین کے لیے بھی پیڈل ٹینس کورٹ میں خصوصی کھیلوں کی سہولت موجود ہے۔ خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

پیڈل ٹینس جسمانی سرگرمی، تفریح اور ٹیم ورک کا بہترین امتزاج ہے۔ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات پیڈل ٹینس کورٹ سے مستفید ہورہے ہیں۔

فلائی اوور کے نیچے دستیاب جگہ کو عوامی مفاد میں مؤثر انداز سے استعمال کیا گیا۔

کھیلوں کی سہولیات شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری کا ذریعہ ہیں۔ ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لیے سرگرم ہے۔

کھیلوں کے ساتھ صفائی اور خوبصورتی کے معیار کو برقرار رکھنے پر بھی توجہ ہے۔

صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ادارے کی ترجیح ہے۔ نوجوانوں کی جسمانی صحت اور ذہنی تازگی کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔

شہری کھیلوں کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں اور عوامی مقامات کا خیال رکھیں۔

راولپنڈی کو سرسبز، خوبصورت، صحت مند اور فعال شہر بنانے کا عزم جاری ہے۔

Load Next Story