کراچی: سرجانی میں دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق
سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں دکان کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خریدار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص دکان کا سیکیورٹی گارڈ تھا، جبکہ ایک خریدار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں ایک مسلح شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم کے ساتھ مزید دو ساتھی بھی موٹر سائیکل پر موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دکان کے باہر بیٹھے سیکیورٹی گارڈ پر براہِ راست فائرنگ کی اور ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، جبکہ اس کا ایک ساتھی شلوار قمیض اور کیپ میں ملبوس تھا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔