لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور دست درازی، شادمان پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 2 روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا
لاہور میں شادمان پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو گالیاں دینے اور دست گریباں ہونے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 2 روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم لیڈی ڈاکٹر کے دست گریباں بھی ہوا اور گالیاں بھی دیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔