محمد رضوان فون فرانزک کے لیے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، امام الحق کا مکمل تعاون

این سی سی آئی اے کی طرف سے محمد رضوان کو 28 سمتبر کو دوبارہ بلایا جا سکتا ہے

لاہور:

پاکستانی کرکٹر امام الحق کا فونز فرانزک اینالسز کا آغاز ہو چکا ہے تاہم محمد رضوان بار بار بلانے کے باوجود فون فرانزک اینالسز کے لیے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق فون کا تفصیلی فرانزک ڈیٹا اینالسز کے لیے محمد رضوان کی ذاتی حیثیت میں موجودگی ضروری ہے، اب 28 سمتبر کو این سی سی آئی اے کی طرف سے دوبارہ رضوان کو بلایا جا سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے حکام ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ 611 اور 622 این سی سی آئی اے کو انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ محمد رضوان فون ڈیٹا اینالسز سے بچنا چاہتے ہیں۔

این سی سی آئی اے حکام چاہتے ہیں کہ محمد رضوان کو بھی امام الحق کی طرح تفتیش میں تعاون کرنا چاہیے۔

متعلقہ

Load Next Story